16 جون 2013 - 19:30
شامی دھشتگردوں کو مسلح کرنا انتہائی خطرناک

لندن کے ميئر نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو مسلح کرنے کو نہایت خطرناک قراردیا ہے۔

 لندن کےاخبار ڈیلی ٹیليگراف نے رپورٹ دی ہے کہ لندن کے میئر بوریس جانسن نے یورپ کے پانچویں اعلی عھدیدار ہیں جو شام کے باغیوں کو مسلح کرنے کے نہایت خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کررہے ہیں، اس سے قبل روس کے صدر، برطانیہ کے نائـ وزیر اعظم، برطانیہ کے اسقف اعظم، اور برطانوی فوج کے سابق سربراہ نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنےکے بارے میں خبردار کیا تھا۔ لندن کے ميئر نے کہا ہےکہ شام کے دہشتگردوں کو مسلح کرنا مصیبت بار ہوگا کیونکہ اس وقت برطانیہ اپنے ہتھیار دیوانوں کے کو دے گا۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو خبردار کیا کہ شام کو میدان جنگ میں تبدیل نہ کریں اور شام کے دہشتگردوں کو بیھجے جانے والے ہتھیار القاعدہ کے ہاتھ لگ ‎سکتے ہیں۔ واضح رہے برطانیہ کے بعض اعلی عھدیداروں نے شام کے دہشتگردوں کو ہتھیار دینے کے امریکی صدر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی بابت برطانوی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے۔ ادھر ایک امریکی مصنف نے لکھا ہےکہ امریکہ شام میں مدتوں سے حکومت بدلنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ اسٹیفن لینڈمین نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اپنی شاطرانہ سازشوں کے ذریعے شام میں حکومت بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ملک امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن مختلف ممالک اس دہائي سے شام کے خلاف امریکہ کی سازشوں میں شریک ہیں۔ واضح رہے امریکی فوج کے ایک سینئر افسر جنرل وسلی کلارک نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کے بعد لیبیا، ایران، شام اور عراق و سوڈان پرحملے کرےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲