15 جون 2013 - 19:30
نو منتخب صدر کو بان کی مون کی مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ابنا: فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اھم علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے گیارھویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت اور72فیصد ٹرن آوٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار حسن روحانی نے 18,613,329 حاصل کر کے واضح کامیابی حاصل کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲