ابنا: جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی کالونیوں کی جاری تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کو روکنے کے لئے ، صہیونی حکومت پر اپنے دباؤ کو بڑھائے ۔ تحریک حماس نے صہیونی کالونیوں کی تعمیر کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسرائیل ہرگز فلسطین کی سرزمین کی حقیقی حیثیت اور تاریخی آثار کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ تحریک حماس نے فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف ٹھوس موقف اپنائے اور کسی بھی قیمت پر امریکہ کے امن منصوبے کو تسلیم نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429406
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تنظیم آزادی فلسطین نے غرب اردن میں نئی کالونیوں کی تعمیر کے لئے غاصب صہیونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔