10 جون 2013 - 19:30
آل خلیفہ کے نوکروں کا بحرینی طلبہ پر حملہ

آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے گزشتہ روز بحرین کے شہر ’’سترہ‘‘ میں اسکولوں کے اندر زہریلی گیس کے گولے پھینکنے کے بعد طلبہ پر حملہ کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے گزشتہ روز بحرین کے شہر ’’سترہ‘‘ میں اسکولوں کے اندر زہریلی گیس کے گولے پھینکنے کے بعد طلبہ پر حملہ کر دیا۔’’الوفاق‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے اس وقت طلبہ کو زہریلی گولیوں کا نشانہ بنایا اور بعض  کو ضرب و شتم بھی کیا جب وہ سالانہ امتحانات کے پرچے دینے میں مشغول تھے۔ادھر دوسری طرف ’’الوسط‘‘ نیوز ایجنسی نے  بتایا ہے کہ آل خلیفہ کی جیل میں قید ’’سید محمد العلوی‘‘ کے اہل خانہ نے آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے انہیں دی جانے والی اذیتوں کی شکایت کی ہے۔واضح رہے کہ بحرینی شہری سید محمد العلوی کو چند دن پہلے ان کے گھر میں بچے کی ولادت کے فورا بعد سیکیورٹی دستوں نے گرفتار کر لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲