ابنا: شام کے اسٹريٹيجک شہر القصير اور اس کے نواحي علاقوں کے مکينوں اور بہت سے لبناني شہريوں اور طلبہ نے شامي فوج کے ہاتھوں القصير شہر کي آزادي کے جشن ميں شرکت کي- القصير کے جشن آزادي ميں شريک لوگوں نے دہشتگردوں کے مقابلے ميں فوج کي قربانيوں کي قدرداني کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے خطے ميں تحرک مزاحمت کو کمزور کرنے کي غرض سے کي جانے والے بيروني سازشوں کو بري طرح ناکام بناديا ہے۔اس موقع پر حمص کے گورنر احمد منير محمد قوم کو شہر کي آزادي پر مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کي تعمير اور صحت و صفائي کام پر توجہ مرکوز کي جائے گي۔ ادھر شامي فوج نے ملک کے مشرق ميں اہم علاقوں پراپنا کنٹرول قائم کرليا ہے - خبروں ميں کہا گيا ہے ديرالزور شہر کے قريب الموظفين کے علاقے پر شامي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کرکے اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کراليا ہے - ادھر شمالي شہر حلب سے اطلاعات ہيں کہ فوج نے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپريشن شروع کرديا ہے اور پورے علاقے ميں گھمسان کي جنگ ہورہي ہے۔ اب تک کي اطلاعات کے مطابق کافي علاقوں پر فوج نے اپنا کنٹرول حاصل کرليا ہے ۔ دريں اثنا ملک کے جنوبي شہر درعا اور شمال مغربي شہر ادلب اور اس کے آس پاس کے علاقوں ميں بھي فوج نے دہشتگردوں پر کاري ضربيں لگائي ہيں - ان علاقوں ميں فوج نے بڑي تعداد ميں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے - شامي فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے بھاري مقدار ميں ان کے ہتھيار اور گولہ بارود تباہ کرديئے۔......./169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428368
شام کے عوام نے القصير شہر کي دہشتگردوں کے قبصے سے آزادي کا جشن منايا ہے- جبکہ شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کو مسلسل کاميابي مل رہي ہے اور کئي اہم علاقے دہشتگردوں سے واپس لے لئے گئے ہيں۔