7 جون 2013 - 19:30
ترکي ميں مظاہرے جاري

ترکي کے دارالحکومت انقرہ کے مختلف علاقوں اور استنبول ميں رجب طيب اردوغان کي حکومت کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

ابنا: انقرہ ميں دھرنے ميں شامل لوگوں نے بينروں اور نعروں کے ذريعہ اردوغان حکومت کي پاليسي کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کيا- يہ مظاہرے جمعے کي  رات بھي  جاري رہے- استنبول ميں تقسيم اسکوائر کے نزديک واقع گزي پارک کے آس پاس پليس اور مظاہرين کے درميان رات بھر جھڑپ جاري رہي اور پليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گيس کے گولے اور پاني کي دھار استعمال کي-دوسري طرف ترکي کے صدر عبداللہ گل نے جمعہ کے روز کہا کہ ايسے وقت جب حکومت کے خلاف پورے ملک ميں مظاہرے جاري ہيں،معاشرہ پر دباو ڈالنے کي پاليسي سے کشيدگي پيدا ہوگي-عبداللہ گل نے کہا کہ لوگوں پر دباو ڈالنے کي کوشش کے نتيجہ ميں ہميشہ کشيدگي بڑھتي ہے-واضح رہے کہ ترکي کے صدر نے جمعرات کے روز يہ کہا تھا کہ ترکي ميں جاري مظاہروں اور عرب ملکوں ميں جاري تبديليوں کے درميان کوئي مماثلت نہيں ہے-......./169