4 جون 2013 - 19:30
فرزند رسول امام موسي کاظم عليہ السلام کا يوم شہادت

فرزند رسول حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کے يوم شہادت پر دسيوں لاکھ زائرين کاظمين پہنچ گئے ہيں -

ابنا: منتظمين نے بتايا ہے کہ بدھ کو حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کے يوم شہادت پرکاظمين ميں ستر لاکھ سے زائد سوگوار اور زائرين پہنچے ہيں-رپورٹ کے مطابق اس وقت روضہ کاظمين اور  شہر  کي سڑکيں زائرين و سوگواران امام موسي کاظم عليہ السلام سے مملو ہيں جو کئي دن کي مسافت پيدل طے کرکے کاظمين پہنچے ہيں- ان ميں بڑي تعداد ميں بچے اور خواتين بھي شامل ہيں –منتظمين نے بتايا ہے کہ کاظمين ميں،  زائرين اور سوگواروں کے پہنچنے کا سلسلہ سنيچر سے ہي شروع ہوگياتھا  -

.......

/169