3 جون 2013 - 19:30
امام خمینی لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئے ، احمدی نژاد

صدر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني امام خميني رحمت اللہ عليہ نے تمام ظالمانہ نظاموں کا ڈٹ کر مقابلہ کيا -

ابنا: امام خميني رحمت اللہ عليہ کي برسي کے غير ملکي شرکاء سے تہران ميں ملاقات کے دوران  صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني سماجي نظام ميں اصلاح کے لئے جغرافيائي حدود کے قائل نہيں تھے اور اسي لئے انہوں نے تمام غير منصفانہ نظاموں کا مقابلہ کيا –صدر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ امام خميني ، قوميت ، جغرافيائي حدود بلکہ ذاتي نظرياتي حدود سے بھي بلند و بالا تھے اور اسي لئے انہوں نے آفاقي نظريات  کے ذريعے لوگوں کے دلوں ميں اپني جگہ بنائي –صدر احمدي نژاد نے کہا کہ عصر حاضر ميں انصاف کا قيام ، امام خميني رحمت اللہ عليہ کي ايک بہت بڑي آرزو تھي - صدر ايران نے انصاف ، محبت و مہرباني کي بنياد پر عالمي نظام کي اصلاح کو ايک ايسا اصول قرار ديا جس پر عمل پيرا ہونا اب بھي اقوام عالم کي خواہش ہے -صدر مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ دنيا کي منہ زور اقليت ، سرمايہ دارانہ نظام کے بہانے ، دنيا کي اکثريت پر غلبہ حاصل کرنا چاہتي ہے ، کہا کہ اقوام عالم کو يہ جان لينا چاہئے کہ بلا ہدف اور ايک رہنما کے ، کاميابي ناممکن ہے اور انساني سماج کو انصاف و حريت تک رسائي کے لئے ايک انصاف پسند رہنما کي ضرورت ہے  -

.......

/169