ابنا: اوکلاہوما ميں سمندري طوفان سے ہونے والي ہلاکتوں کے چند روز کے بعد اب يہ طوفان مرکزي امريکہ کي رياستوں ميں پہنچ گيا ہے-خبروں ميں کہا گيا ہے کہ نئےطوفان سے شمال مغربي رياست سينٹ لويئس سے چاليس کلوميٹر کے فاصلے پر واقع شہر ھاروسٹر سٹي ميں زبردست تباہي پھيلي ہے- محمکہ موسميات نے کہا ہے کہ اوکلاہوما سٹي اور اس کے نواحي علاقوں موري، يوکرن اور بيٹني ميں بدستور ہنگامي حالت نافذ ہے-اوکلاہوما سٹي ميں طوفان سے مرنے والوں کي تعداد تقريبا سو بتائي گئي ہے جبکہ نقصانات کا اندازہ دو ارب ڈالر سے زيادہ بتايا جاتا ہے-صدر باراک اوباما نے اوکلا ہوما کے دورے کےموقع پر عوام سے اپيل کي تھي کہ طوفان سے متاثرين کي فوري مدد کے لئے حکومت کا ساتھ ديں-
.......
/169