31 مئی 2013 - 19:30
کراچی؛ کریم آباد میں یونیورسٹی کے استاد کی شہادت

کراچی کی کریم آباد یونیورسٹی کے استاد سید اختر رضوی کو آج کالعدم سپاہ صحابہ کے مزدوروں نے گولی مارکر شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کالعدم سپاہ صحابہ نے شیعوں پر اپنے تازہ ترین حملوں کے دوران کراچی کے علاقے کریم آباد میں یونیورسٹی کے ایک استاد کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔کراچی کی کریم آباد یونیورسٹی کے استاد سید اختر رضوی کو آج ۔جمعہ ۳۱۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے مزدوروں نے گولی مارکر شہید کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ تین دن پہلے ایک شیعہ ایڈوکیٹ کوثر ثقلین بھی اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سپاہ صحابہ کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مزدور ہر آئے دن یا کہیں بم بلاسٹ کر کے اپنی خباثت کا اظہار کرتے ہیں یا کسی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتارتے ہیں۔ گزشتہ سال ۲۰۱۲ میں ۱۱سو افراد سپاہ صحابہ کے بہیمانہ اور قاتلانہ حملوں کا شکار ہو کر اس دنیا سے چل بسے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲