28 مئی 2013 - 19:30
خطے میں استقامت کی تقویت اور حمایت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے خطے میں استقامت کی تقویت اور حمایت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید جلیلی نے آج تہران میں لبنان کے سابق صدر امیل سے ملاقات میں کہا کہ جب بھی خطے میں استقامت کو تقویت ملی ہے اور عوام اور حکام نے اس کی حمایت کی ہے تو خطے میں امن قائم ہوا ہے۔
اس ملاقات میں لبنان کے سابق صدر امیل لحود نے بھی صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی توسیع پسندی کے مقابلے میں خطے کے ممالک کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج شام کی استقامت کے باعث دشمن اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ وہ فوجی طریقے سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲