ابنا: اجلاس کا آغاز ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کی تقریر سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ اجلاس میں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا اجلاس میں 40 ممالک کے وزراء خارجہ اور نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں چين، روس، عراق، لبنان، ونزوئلا، آذربائیجان،اکواڈور عمان، الجزائر اور انڈونیشیا کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق شام کے مخالف ممالک ترکی، سعودی عرب اور قطر کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن قطر اور سعودی عرب کے نمائندے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ شام کے دشمن ممالک کی صف میں شامل ہیں۔
.......
/169