ابنا: معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ اردن میں عالمی اقتصادی فورم میں صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے تعاون اور صیہونی حکومت کے گرفتار شدہ چھیانوے فوجیوں کو اس حکومت کی تحویل میں دینے سے متعلق محمود عباس کے بیانات کو افسوسناک قرار دیا ۔ اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا بیان کرتے ہوئے کہ فلسطین کے غاصبوں اور ملت فلسطین کے درمیان سیکورٹی تعاون نام نہاد خود مختار فلسطنیی انتظامیہ کے لۓ ایک باعث فخر امر بن چکا ہے فلسطین کی قومی تہذیب اور اصولوں کے از سر نو جائزے کا مطالبہ کیا۔اسماعیل ہنیہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کے پاس صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کا کوئي نیا طریقہ کار نہیں ہے اس بات پر تاکید کی کہ ملت فلسطین کے پاس استقامت اور اپنے حقوق اور اصولوں پر پابندی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے مذاکرات کو بے فائدہ قرار دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423592
فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون سے متعلق نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔