26 مئی 2013 - 19:30
فرانس میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت

فرانس کے وزیر داخلہ نے ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے والے قانون کی مخالفت کر رہے ہیں - مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

ابنا: رائٹرز کے مطابق، فرانسیسی وزیر داخلہ مینوئل والیس نےاتوار کو پیرس میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے قانون کے خلاف مظاہرہ میں تشدد اور جھڑپوں کی مذمت کی-
 
پولس کے مطابق اتوار کو ہونے والے احتجاج میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی، تاہم ریلی کے منتظمین اس میں شریک کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ بتارہے ہیں۔ پولس نے 96 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے والے قانون کی مخالفت کر رہے اکثریتی عوام کے مطالبوں کو حکومت کے ذریعے نظر انداز کیا جانا حالیہ کشیدگی کی اصل وجہ ہے، جبکہ فرانس کے وزیر داخلہ نے دائیں بازو کی تنظیموں کو اس کے لیے زمہ دار ٹہرایا ہے۔
 
 
غور طلب ہے کہ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے والے قانون پر صدر فرانسوا اولاند نے گزشتہ ہفتے دستخط کیے تھے۔
عوام کی اکثریت اس قانون کی مخالف ہے۔ ایک تاریخ دان نے اپنے آپ کو پیرس کے مشہور نوٹرے ڈیم کتھیڈرل کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر لیا اور اپنے پیچھے چھوڑے گئے پیغام میں انہوں نے ہم جنس پرست افراد کی شادی کی مذمت کی تھی۔
 
مظاہرین میں سے بعض گدھوں پر سوار تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ میں ایک گدھا ہوں، اس لیے کہ میں نے اولاند کو ووٹ دیا۔
.......
/169