ابنا: دارالحکومت منامہ سميت ملک کے متعدد شہروں اور ديہات ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگوں نے آيت اللہ شيخ عسي قاسم کے گھر پر فوج کے حملے کي مذمت کرتے ہوئے ملک ميں جمہوري اصلاحات کا مطالبہ کيا ہے، مظاہرين شاہي حکومت کے خاتمے اور سياسي قيديوں کي رہائي کے حق ميں نعرے لگارہے تھے - مظاہرين نے اپنے ملک سے سعودي فوجيوں سے تمام غير ملکي سيکورٹي اہلکارون کے فوري اور غير مشروط انخلا کا بھي مطالبہ کيا-سرکردہ مذہبي رہنما آيت اللہ عيسي قاسم کے گھر شاہي حکومت کے اہلکاروں کے حملے کے بعد سے بحرين ميں عوامي مظاہروں ميں شدت آگئي ہے-بحرين کي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذکرات کا بائيکاٹ کرديا ہے- بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي تحريک جاري ہے اور ملک پر مسلط خانداني آمريت کے خاتمے اور عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے آرہے ہيں-
.....
/169