24 مئی 2013 - 19:30
عراق میں تقریبی نماز جمعہ کا انعقاد

ہزاروں کی تعداد میں عراقیوں نے اتحاد کے حق میں اور فرقہ واریت کے خلاف ملک بھر میں تقریبی نماز جمعہ انعقاد کئے۔

ابنا: ہزاروں کی تعداد میں عراقیوں نے اتحاد کے حق میں اور فرقہ واریت کے خلاف ملک بھر میں تقریبی نماز جمعہ انعقاد کئے۔رواں ماہ کی ۱۹ تاریخ کو وزیر اعظم نوری المالکی نے عراقی شیعہ اور سنی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ تقریبی نماز ادا کرکے دشمنوں کو دکھائے کہ عراقی عوام متحد ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے اتوار کو ملک میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مساجد کو نشانہ بنانے والے شیعہ اور سنی دونوں کے دشمن ہیں اور یہ دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی عراق میں ہوئے مختلف بم دھماکوں میں اب تک ۴۰۰ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔...../169