21 مئی 2013 - 19:30
میزائل سسٹم میزائل حملوں برداشت نہیں کر سکتا

صہیونی ریاست کی داخلی سکیورٹی کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہےکہ آہنی گنبد نامی میزائل سسٹم فلسطینی تنظیموں کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتا۔

ابنا: صہیونی ریاست  شام کے خلاف اس کی حالیہ جارحیت کے جواب میں شام کی فوج اور فلسطینی جہادی تنظیموں کے ممکنہ حملوں سے بوکھلا گئي ہے۔ اسی امر کے پیش نظر صہیونی ریاست کی داخلی سکیورٹی کے کمانڈر ایال آيزنرگ نے اعتراف کیا ہے کہ آہنی گنبد نامی میزائل سسٹم شام اور فلسطینی تنظیموں کے جوابی حملوں کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتا۔ صہیونی فوج کے اس کمانڈر نے حزب اللہ لبنان کی میزائل توانائیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ممکنہ جنگ کی صورت میں حزب اللہ اسرائيل کے اندر تینتیس روزہ جنگ کے مقابل دس گنا میزائل فائر کرسکتی ہے۔ دراین اثنا صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اسرائيل کی داخلی سکیورٹی کمانڈ کے حوالے سے اعتراف کیا ہےکہ اسرائيل کے تمام فوجی، صنعتی اور اقتصادی ٹھکانے حزب اللہ کے میزائیلوں کی رینج میں ہیں اور اسرائيل حزب اللہ کے بھرپور میزائل حملوں کے مقابل پوری طرح ناتواں ہے۔ 

.......

/169