20 مئی 2013 - 19:30
صدر کرزئی ہندوستان کے دورے پر

افغانستان کے صدر حامد کرزئی ہندوستان روانہ ہوگۓ ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے پریس آفس نے ایک بیان جاری کیا ہےجس میں صدر حامد کرزئی کے دورۂ ہندوستان کی خبر دی گئی ہے۔ اور کہا گيا ہے کہ حامد کرزئي کے دورۂ ہندوستان کا مقصد تمام میدانوں میں باہمی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔ فوجی تعلقات میں اضافے اور علاقائي مسائل پر بات چیت کو بھی حامد کرزئي کے دورۂ ہندوستان کا مقصد بیان گيا ہے۔
افغان صدر حامد کرزئي ہندوستان کے صدر پرنب مکھر جی کی دعوت پر ہندوستان کے دورے پر گۓ ہیں  جہاں وہ اس ملک کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
کہا جارہا ہےکہ اس دورے میں ہندوستان حامد کرزئی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دے گا۔ افغان صدر حامد کرزئي ایسی حالت میں ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں کہ جب ڈیورنڈ لائن سمیت سرحدی اختلافات کے باعث افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگي پیدا ہوئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲