ابنا: شیعوں کے پہلے امام،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بلافصل جانشین امام المتقین امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ۲۳مئی بروز جمعرات شب تیرہ رجب المرجب کو شام ساڑھے سات بجے ہیمبرگ کے اسلامک سنٹر میں ایک عظیم الشان جشن منعقد کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امیرالمومنین علی بن ابیطالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن کے اس پروگرام میں قصیدہ خوانی کی جائے گی اوراہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد اس جشن میں شرکت کر کے اہل بیت علیہم السلام بالخصوص امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام سے اپنے محبت کا ثبوت دے گی۔قابل ذکر ہے کہ امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر سال دنیا کے کونے کونے میں جشن کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔
.....
/169