ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق ایک امریکی سیاسی تجزیہ نگار ‘تگھے بیری’ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی طرف سے جاری نئی ہدایات سے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ امریکہ میں فوجی بغاوت ہوسکتی ہے۔
پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ میں ایسے قوانین موجود ہیں جس کے تحت امریکی افواج ملک میں کسی بھی احتجاج یا مظاہروں کے خلاف تعینات کی جاسکتی ہے۔ لیکن امریکی تاریخ میں ابھی تک کبھی بھی گھریلوں احتجاج کو روکنے کیلئے فوج تعینات نہیں کی گئی ہے۔
تگھے بیری نے کہا کہ حال ہی میں امریکی وزیر دفاع کی طرف سے فوج کو نئی ہدایات جاری کرنے سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ امریکی افواج بنا صدر کے اجازت سے مقامی سطح پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگے آسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی آرہی ہیں۔
.....
/169