ابنا: سعودی عرب میںایک شخص نے حکام کے رویے کے خلاف احتجاجکرتے ہوئےخود سوزی کر لی ہےسعودی عرب میں خداداد وسائل پر امریکہ اور برطانیہ مسلط ہیں اور مقامی لوگ اس ثروت مند ملک میں شدید فقر اور بےروزگاری کا شکار ہیں۔خود سوزی کا واقعہ بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا۔ایک سبزی فروش شخص محمد علی جابری الحوریسی نے خود کو آگ لگا لی اور بعد میں ہسپتال میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ جمعرات کو سیکڑوں مظاہرین نے مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ تیونس میں دو سال قبل بھی اسی طرح ایک نوجوان سبزی فروش محمد بوعزیزی نے خود سوزی کی تھی جس کے بعد عرب دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر شروع ہو گئی تھی۔
.......
/169