ابنا: مسلم لیگ ن بلوچستان نے صوبے میں آئندہ حکومت کے قیام کے حوالے سے آزاد امیدوار وں اور مختلف سیا سی جماعتوں سے رابطے شر و ع کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق صوبائی صد ر سردار ثنا اللہ زہری تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آبائی علاقے زہری سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن نو، نو نشستوں کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہیں جبکہ نیشنل پارٹی کی پوزیشن بھی عددی اعتبا ر سے مستحکم ہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں تمام سیاسی پارٹیاں آزاد امیدواروں سے روابطہ بڑھا رہی ہیں تاکہ سب سے بڑی جما عت ہونے کی حیثیت سے آسانی سےحکومت بنا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419568
پاکستان میں مسلم ليگ نون نے حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ، اور مختلف گروہوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔