14 مئی 2013 - 19:30
مصر سے صہیوني ریاست کے سفير کو نکالنے کا مطالبہ

مصر کي مجلس شوري نے فلسطينيوں اور مسجد الاقصي کے خلاف صيہوني حکومت کي جارحيت کي مذمت کرتے ہوئے اسرائيلي سفير کو مصر سے باہر نکال دئےجانے کا مطالبہ کياـ

ابنا: احمد فہمي کي صدارتي ميں منعقد ہونے والے مجلس شوري کے اجلاس ميں مطالبہ کيا گيا کہ اسرائيل کے ساتھ سياسي و اقتصادي روابط ختم کر لئے جائيں ـمصري مجلس شورا کے ارکان نے کہا کہ صيہوني حکومت کي جارحيت اور اس پر عرب ممالک کي خاموشي فلسطينيوں کے ساتھ بہت بڑي زيادتي ہے ـ انہوں نے عرب اور اسلامي ملکوں سے مطالبہ کيا کہ اسرائيل کي جارحيت کے سد باب کے لئے ٹھوس موقف اختيار کريں ـدوسري جانب مصر کے پارليماني امور کے وزير حاتم باجاتو نے کہا کہ اسرائيلي جارحيت کے مسئلے ميں حکومت کا موقف بھي يہي ہےـ انہوں نے کہا کہ انيس سو اڑتاليس سے ہي فلسطين کا مسئلہ مصر کا مسئلہ رہا ہے اور مصري حکومت اور وزارت خارجہ کے لئے تمام مسائل آئين اور بين الاقوامي قوانين کے دائرے ميں قابل جائزہ ہيں ـ انہوں نے کہا کہ وہ صدر اور عبوري حکومت کو مجلس شوري کے موقف سے آگاہ کريں گےـاحمد فہمي نے بھي کہا کہ اسرائيلي سفير کے اخراج سے متعلق ہمارے موقف سے حکومت مصر کو باخبر کيا جانا چاہئے.

.....

/169