12 مئی 2013 - 19:30
شامی دھشتگردوں کو اسلحہ کے فراہمی

شام میں سرگرم دہشت گردوں کو مسلح کئے جانے کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے شام کی عوامی حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گردوں کو مسلح کئے جانے کے مقصد سے منصوبہ بندی کے بار ے میں خفیہ مذاکرات انجام دئيے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نے  امریکی دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب چیک ہیگل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو مسلح کئے جانے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
دریں اثنا ایک با خبر ذریعہ نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کے لئے بھاری ہتھیار بھیجنے کے طریقے کے بارے میں آئندہ دنوں میں فیصلہ کرے گا اور توقع ہے کہ برطانیہ بھی وہی عمل اختیار کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲