11 مئی 2013 - 19:30
فرزندرسول امام محمد باقر عليہ السلام کا يوم ولادت

يکم رجب المرجب فرزند رسول حضرت امام محمد باقر عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا جشن و سرور ہے -

ابنا: يکم رجب المرجب فرزند رسول حضرت امام محمد باقر عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا جشن و سرور ہے -اس پرمسرت موقع پر ہر طرف جشن کا سماں ہے اور مذہبي مقامات اور مساجد کوخوبصورتي کے ساتھ سجايا گيا ہے –مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے حرم مطہر اور قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کے روضے ميں زائرين اور مجاورين کي طرف سے جشن ميلاد کا سلسلہ جاري ہے –ايران کے عوام اس موقع پر جگہ جگہ مٹھائياں تقسيم کرکے خوشي ومسرت کا اظہار کررہےہيں -...../169