ابنا: مصر کي وزارت داخلہ کے مطابق تين ہزار سے زيادہ سيکورٹي اہلکاروں کو اس عدالت کے باہر تعینات کرديا گيا ہے جہاں معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک اور اس کے ديگر ساتھيوں کے خلاف مقدمہ کي سماعت کي جا رہي ہے-پچیس سے زيادہ بکتر بند گاڑيوں کو بھي عدالت کے اطراف ميں تعينات کيا گيا ہے-سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کي جانب جانے والے راستوں کو بھي سيل کرديا گيا ہے اور کسي بھي گاڑي يا شخص کو عدالت کے قريب جانے کي اجازت نہيں ہے- مصر کے سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک ، اس کے دو بيٹوں اور چھے معاونين کے خلاف مقدمے کي سماعت آج ہو رہي ہے-ان لوگوں پر اختيارات کے ناجائز استعمال، مظاہرين کو قتل کرنے اور قومي دولت لوٹنے کے الزامات عائد کئے گئے ہيں-مصر کي عدالت تين اگست دو ہزار گيارہ سے معزول ڈکٹيٹر اور اس کے ساتھيوں کے خلاف مقدمات کي سماعت کر رہي ہے-...../169
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418444
مصر کي وزارت داخلہ نے ملک کے سابق ڈکٹيٹر کے خلاف مقدمات کي سماعت کے دوران سيکورٹي کو يقيني بنانے کے لئے ہزاروں سيکورٹي اہلکاروں کو ہائي الرٹ کرديا ہے-