11 مئی 2013 - 19:30
جیت ہماری ہے: نواز شریف کا دعویٰ

مسلم لیگ نون کے حامیوں کی ایک کثیر تعداد سے ہفتے کی رات خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے یہ دعوی کیا ہے کہ پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن جیت گئی ہے۔

ابنا: مسلم لیگ نون کے حامیوں کی ایک کثیر تعداد سے ہفتے کی رات خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے یہ دعوی کیا ہے کہ پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن جیت گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک نتائج موصول ہو رہے ہیں لیکن ہماری جیت یقینی ہے اور آج انتخابات کے نتائج نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ہم ہی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گذار ہیں کہ اس نے مسلم لیگ نون کو ایک موقع اور دیا تاکہ ہم آپ عوام کی اور پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے درخواست کی کہ آپ لوگ ہمارے حق میں یہ دعا کریں کہ ہمیں کسی اور جماعت کے ساتھ مل کر حکومت نہ بنانی پڑے۔گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے ابھی تک حتمی نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں لیکن غیر حتمی نتائج کے مطابق اس وقت سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ نون کو ملک بھر میں برتری حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲