11 مئی 2013 - 19:30
کینیڈین وزیر اعظم شدید تنقید کی زد میں

کینیڈین وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیز کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ابنا: کینیڈین وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیز کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ کینیڈا میں ایک آزاد ریفرینڈم میں بیاسی فیصد افراد نے اسرائیل سے متعلق ہارپر کی پالیسیز پر تحفظات کا اظہار کیا ہےسیاسی تجزیہ نگار مائکل رابنسن کا کہنا ہے کہ ہم کینیڈا میں اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ یہاں پر فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے کہ جو اس سر زمین کے اصلی حقدار ہیں۔ اور یہ بات قابل قبول نہیں کہ موجودہ وزیر اعظم اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا قانونی جواز پیش کر رہے ہیں۔نومبر ۲۰۱۲ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی باضا بطہ رکنیت کے لئے رائے شماری کی تھی جس میں ۱۳۹ ممالک نے اس کے حق میں جبکہ ۴۱ نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے تھے۔ اسرئیل اور امریکہ سمیت کینیڈا مخالف ممالک میں شامل تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲