10 مئی 2013 - 19:30
نبیل العربی پر بچوں اور جوانوں کا بوتلوں سے حملہ

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی پر دفتر جاتے ہوئے راستہ میں عرب بچوں اور جوانوں نے بوتلوں سے حملہ کیا ہے۔

ابنا: فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی پر دفتر جاتے ہوئے راستہ میں عرب بچوں اور جوانوں نے بوتلوں سے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب بچوں اور جوانوں نے نبیل العربی کو محاصرے میں لیکر اس پر بوتلوں سے حملہ کیا۔ نبیل العربی نے کہا کہ اسے کئی بچوں اور جوانوں نے محاصرے میں لیکر عرب لیگ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کے منشور میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بعض عرب ذرائع عرب لیگ کو امریکی لیگ قراردیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲