ابنا: عالمی اردو خبر رساں ادارے ‘‘نیوز نور’’ کے مطابق امریکی صحافی ‘جیف سٹائن برگ’ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے گن کنٹرول قانون کو منظور نہ کر کے امریکی صدر کو ایک بہت بڑی شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے مطابق 90 فیصد امریکی گن کنٹرول قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں لیکن اب جو یہ قانون کانگریس نے خارج کردیا ہے تو یہ صدر اوباما کے ماتھے پر ایک بہت بڑا داغ ہے۔ اور صدر اوباما کی صدارت کے اختتام کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔
سٹائن برگ نے مزید کہا کہ نیشنل رائیفل ایسوسی ایشن کی مخالفت کے سبب کانگریس میں اوباما کو دھچکہ لگا ہے اور یہ امریکی صدر کیلئے ایک بہت بڑی شکست ہے۔
.....
/169