6 مئی 2013 - 19:30
ہنگو میں دھماکہ، ۱۰افراد جانبحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوآبہ کے مرکزی بازار میں دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ابنا: ہنگو کی تحصیل دوآبہ کے مرکزی بازار میں دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکا پی کے 43سے جے یو آئی کے امیدوار مفتی سید جنان کی گاڑی کے قریب ہوا،تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔ مفتی سید جنان انتخابی سلسلے میں دوآبہ سے ٹل جا رہے تھے۔ ریسکیوٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو ہسار میں لے لیا ہے۔ہنگو کے علاقے دو آبہ بازار میں جے یو آئی ف کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی، جب کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی واقع اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دوآبہ بازار میں سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان کی جانب سے کارنر میٹنگ جاری تھی کہ دھماکا ہوگیا، جس سے 10افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی واقع اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا حلقہ پی کے 43 سے نامزد جے یو آئی ف کے امیدوار مفتی سعید جنان کی انتخابی میٹنگ میں ہوا، زخمیوں میں جے یو آئی فے کے امیدوار مفتی سعید جنان بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد دوآبہ شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲