ابنا: افغان سیکورٹی فورسز نے حالیہ تین دنوں کے دوران شمالی افغانستان میں واقع بغلان صوبے میں آپریشن کر کے سولہ طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج کے کمانڈر زلمے ویسا نےصوبۂ بغلان میں سولہ طالبان دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور کہا ہےکہ اس آپریشن میں ازبکستان کی تحریک اسلامی کے چار اراکین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغل ھا ، شفیع خیل ، حسین خیل اور انارخیل کے علاقوں میں کۓ جانے والے اس آپریشن میں افغان پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔طالبان نے ابھی تک اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416634
افغان سیکورٹی فورسز نے حالیہ تین دنوں کے دوران شمالی افغانستان میں واقع بغلان صوبے میں آپریشن کر کے سولہ طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔