5 مئی 2013 - 19:30
سعودی مخالف ٹی وی چینل کا آغاز

سعودي عرب کي حکومت کے سياسي مخالفين کا پہلا ٹي وي اسٹيشن لبنان کے دارالحکومت بيروت سے شروع ہوگيا ہے -

ابنا: اس ٹي وي چينل کا نام  نباء ہے جو سعودي عرب کي حکومت کے مخالفين نے شروع کيا ہے -بيروت اور لندن ميں اس ٹي وي چينل کا انتظام سعودي حکومت کے ايک سياسي مخالف فواد ابراہيم سنبھاليں گے - فواد ابراہيم نے کہا ہے نباء ٹي وي چينل سعودي عرب کي حکومت کے سياسي اور ثقافتي مخالفين کي آواز ہے-انہوں نے کہا کہ ہم آل سعود حکومت سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ رائے عامہ کے مطالبات پر توجہ دے -نبا ٹي وي چينل کے سربراہ نے کہا کہ يہ چينل سعودي عرب ميں پائي جانے والي مشکلات و مسائل اور خاص طور پر خواتين پر ہونے والي زيادتيوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ مختلف مذاہب کے لوگوں کو ايک دوسرے سے قريب کرنے پر کام کرے گا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲