ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل نے حملہ امریکی اجازت کے بعد کیا ہے اور اسرائیل ،شام میں سرگرم دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ شام پر اسرائیل کے حملے سے واضح ہوگیا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ کے دہشت گردوں ، ان کے حامی ممالک اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے القاعدہ دہشت گرد، عرب رجعت پسند حکمراں اور اسرائيل باہمی تعاون کے ساتھ مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے شام پر یلغار جاری رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی شرارت سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے اور اسرائیل پورے خطے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416284
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل نے حملہ امریکی اجازت کے بعد کیا ہے اور اسرائیل شام میں سرگرم دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔