3 مئی 2013 - 19:30

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ایک رپورٹ کا مسودہ تیار کیاہے جس میں ڈرون طیاروں کی تیاری، استعمال اور خریدوفروخت پر کسی متفقہ فریم ورک کی تیاری تک کے لیے پابندی عائدکرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ایک رپورٹ کا مسودہ تیار کیاہے جس میں ڈرون طیاروں کی تیاری، استعمال اور خریدوفروخت پر کسی متفقہ فریم ورک کی تیاری تک کے لیے پابندی عائدکرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی امریکی شہر نیویارک سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی اس رپورٹ کے مسودے میں ڈرونز کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے انھیں فی الحال معطل کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق لیتھل آٹونومس روبوٹکس (LARs)یا ڈرونز کے استعمال سے امن اور جنگ دونوں ہی کے دوران انسانی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے شدید خدشات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں درج ہے کہ اس کے علاوہ ان ڈرونز کی تعیناتی ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سلسلے میں قانونی جوابدہی کا کوئی نظام وضع نہیں کیا جاسکتا اور اس لیے بھی کہ کسی روبوٹ کے اندر ایسی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ زندگی یا موت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکے یا قدم اٹھاسکے۔

.......

/169