ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع بلال کالونی میں فائرنگ سے اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی میں مسجد کے باہر نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے صادق زمان خٹک اور ان کا 6سالہ بیٹا عقیل جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ موجود چھ افراد زخمی ہوگئے۔مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے این پی کے امیدوار کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415485
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع بلال کالونی میں فائرنگ سے اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔