ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بشار الجعفری نے اقوام متحدہ میں ایک اور ڈرامے کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے شام اور ترکی کی سرحد پر سراقب کے علاقے میں عام شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں اور دمشق کے خلاف ایک نیا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد گروہوں نے رواں ہفتے سراقب کے علاقے میں لوگوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں نے بظاہر شامی فوج کے مقابلے میں اپنی حالیہ شکستوں کا بدلہ لینے کے لیے یہ اقدام کیا ہے اور اس کا مقصد شامی حکومت کے خلاف ایک اور ڈرامہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہونے والے بعض افراد کو ترکی منتقل کیا گيا ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ کل شام مخالف میڈیا اور ترکی شامی حکومت کے خلاف ایک نیا پروپیگنڈا شروع کریں گے اور کہیں گے کہ شامی فوج نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414915
بشار الجعفری نے اقوام متحدہ میں ایک اور ڈرامے کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے شام اور ترکی کی سرحد پر سراقب کے علاقے میں عام شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔