ابنا: افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ملک ملاوی میں عنقریب پہلی اسلامی یونیورسٹی کا افتتاح ہو رہا ہے۔اس یونیورسٹی کے افتتاح کا مقصد اس ملک کے مسلمانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ملاوی کے وزیرٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس صدیق میا نے اس بارے کہا ہے کہ ہمارا اور اسلامی معاشرے کا مشترکہ مقصد یہ ہے کہ ہم ملاوی کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھیں اور یہ فقط واحد قیادت کی صورت میں ہی ممکن ہے۔انہوں نے مانگوشی بوما میں اسلامی قائدین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس اسلامی یونیورسٹی کے افتتاح سے مسلمانوں کے درمیان جدید تعلیم کی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ یہ یونیورسٹی اسلام سے شغف رکھنے والے تمام اسٹوڈنٹس کا استقبال کرتی ہے اور یہ انہیں اسلامی ریسرچ میں ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔صدیق میا نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کی ترقی اور نشوونما کی اہمیت کے پیش نظر وہ اس اسلامی یونیورسٹی کی تاسیس کے لیے تعاون کریں۔یاد رہے کہ ملاوی میں عیسائیت کے بعد اسلام دوسرا بڑا دین ہے اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملاوی کی ایک کروڑ بیس لاکھ کی آبادی میں بارہ فی صد مسلمان ہیں۔
.......
/169