ابنا:
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعہ کی رات پولیس اور مطاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں سولہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب پتھر پھینکے جبکہ پولیس نے انھیں صدارتی محل کی جانب جانے سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔ مشتعل مظاہرین نے اس دوران پولیس کی ایک کار کو بھی نذرآتش کردیا۔
صدر محمد مرسی کے مخالفین بیسیوں مظاہرین نے پہلے قاہرہ کے مشہور میدان التحریر میں احتجاج کیا۔ان میں نقاب پوش بلیک بلاک گروپ سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور فٹ بال کے شائقین المعروف الٹراس بھی شامل تھے۔ انھوں نے المرج میٹرو اسٹیشن سے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا اور جب وہ اس کے نزدیک پہنچے تو ان کی وہاں مامور پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲