ابنا: اس بات کا انکشاف انہوں نے جمعرات کو ماسکو میں سالانہ سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ روس میں نجکاری کے دور میں غیر قانونی مشاورت کے الزام میں سی آئی اے افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی ہے۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تبدیلی کے دور میں یو ایس ایڈ کے دو ارکان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آندرے شیلفر اور ہارورڈ یونیورسٹی کے وکیل جوناتھن نے سی آئی اے کے لئے ماسکو میں کام کیا تھا۔
انہوں نے عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کے دوران کہا کہ حکام اور حزب اختلاف کے درمیان مکالمہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اکثر اوقات حکام اپنی غلطیاں سدھارنے کی جانب مائل ہی نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ‘میرے لئے ملک کے حقیقی حالات سے واقف ہونا بہت ضروری ہے جس میں حزب اختلاف مدد دے سکتی ہے’
.....
/169