ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیر مجید بکائي نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کی ہر طرح کی دھمکی کا میدان عمل میں منہ توڑ جواب دے گا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر مجید بکائی نے آج امریکی اور صیہونی حکام کے حالیہ ایران مخالف بیانات کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان بیانات کو نفسیاتی جنگ قرار دیا اور کہاکہ اگر دشمنوں نے کسی طرح کی حماقت کی تو ان کی دھمکیوں کا جواب میدان عمل میں دیا جائے گا۔بریگيڈیر مجید بکائی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت میں اپنے دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی توانائي نہیں ہے کہا کہ جس حکومت کو اقتصادی ، سیاسی اور جیو پولیٹیکل مشکلات کا سامنا ہے اور جو بہت کم وسائل رکھنے والی جماعت کا مقابلہ بھی نہ کرسکی اور جنگ بندی کے لۓ عالمی برادری سے بھیک مانگنے لگ گئي وہ فوجی میدان اور عالمی حلقوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر قادر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413226
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیر مجید بکائي نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کی ہر طرح کی دھمکی کا میدان عمل میں منہ توڑ جواب دے گا۔