25 اپریل 2013 - 19:30
نجف میں دھماکہ ۲۶ افراد جانبحق اور زخمی

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک کار بم دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: براثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک کار بم دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ العشرین اسکوائر کے قریب ہوا ہے۔ عراقی سکیورٹی دستوں نے بم دھماکے کے فوری بعد دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں القاعدہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں گذشتہ تین دنوں میں 179 افراد جاں بحق اور 286 زخمی ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲