24 اپریل 2013 - 19:30
لندن میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا

لندن میں مقیم دسیوں مسلمانوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: لندن میں مقیم دسیوں مسلمانوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق دسیوں مسلمانوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور سعودی عرب کے عالم دین شیخ نمر النمر کی پھانسی کی سزا کے خلاف احتجاج کیا۔اس مظاہرے میں بحرین سعودی عرب ہندوستان پاکستان اور عراق سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آل سعود کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شیخ النمر کی فوری رہائی کا   مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسی طرح امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے سعودی عرب اور بحرین کی ڈکٹیٹر حکومتوں کی حمایت کی بھی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲