24 اپریل 2013 - 19:30
دشمنوں کی شکست کا سبب ایران ملت ایران کی بے پناہ صلاحیت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ملت ایران کی بے پناہ صلاحیت و توانائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سافٹ وار میں دشمنوں کی شکست کا سبب قرار دیا۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ملت ایران کی بے پناہ صلاحیت و توانائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سافٹ وار میں دشمنوں کی شکست کا سبب قرار دیا۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سافٹ وار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پائی جانے والی بےپناہ طاقت توانائي اور صلاحیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملت ایران بحرانوں کو کامیابی سے عبور کر لے گي۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران میں صدر عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے، مزید کہا کہ ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات اخلاقی اور اسلامی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں گيارہویں صدارتی انتخابات چودہ جون دو ہزار تیرہ کو پورے ایران میں منعقد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲