ابنا: بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے آزادی اور انسانی کے امور کے مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں نے عوام کے خلاف زہریلی گیس استعمال کی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق اس مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں آل خلیفہ کے فوجیوں کی جانب سے عوام کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گیس سے اب تک سینکڑوں افراد زخمی اور متاثر ہو چکے ہیں۔جمعیت اسلامی وفاق ملی کے اس مرکز نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی عوام پر آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے مظالم کا نوٹس لیں اور انہیں اس کی انتقامی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔بحرین میں آج سے فارمولا ون ریس شروع ہو رہی ہے جس کے خلاف بحرینی عوام بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411481
بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے آزادی اور انسانی کے امور کے مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں نے عوام کے خلاف زہریلی گیس استعمال کی ہے۔