20 اپریل 2013 - 19:30
ونيزوئلا ميں مخالفين کو مذاکرات کي پيشکش

ونيزويلا کے نو منتخب صدر نے حزب اختلاف کو مذاکرات کي پيشکش کي ہے-

ابنا: آنجہاني صدر ہيوگو شاويز کي جگہ ملک کا صدر منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے جمعے کے روز اپنے عہد ے کا حلف اٹھانے کے بعد جزب اختلاف کي جماعتوں کے اتحاد سے اپيل کي کہ ملک کو ترقي کي شاہراہ پر لے جانے  اور عوام کي خدمت کے لئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے-پچاس سالہ نکولس مادورو نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ وہ اپنے صدارتي دور کا آغاز تمام لوگوں سے ملک کي ترقي کے عمل کو جاري رکھنے کي اپيل سے کرنا چاہتے ہيں - انہوں نے کہا کہ وہ  حزب اختلاف سے   ہروقت اور ہرجگہ مذاکرات کے لئے تيار ہيں- و نيز ويلا کے صدر نے صدارتي انتخابات کے بعد پيدا ہونے والي کشيدگي کا ذکر کرتے ہوئے اپنے مغرب نواز مخالفين کے اقدامات کي مذمت کي-نيکولس ما دورو نے اتوار کے روز ہونے والے انتخابات ميں اپنےحريف ہنري کيپري ليس پر برتري حاصل کرلي تھي تاہم کيپري ليس  نے انتخابي نتائج تسليم کرنے سے انکار کرديا تھا-

.......

/169