19 اپریل 2013 - 19:30
بوسٹن میں بم دھماکوں کا ذمہ دار خود امریکہ: چچنیا

چچنیا کے صدر رمضان قدیراف نے بوسٹن میں بم دھماکوں کے ملزموں کے اقدام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں بڑے ہوئے ہیں اور ان کے نظریات وہیں تشکیل پائے ہیں۔

ابنا: چچنیا کے صدر رمضان قدیراف نے بوسٹن میں بم دھماکوں کے ملزموں کے اقدام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں بڑے ہوئے ہیں اور ان کے نظریات وہیں تشکیل پائے ہیں۔چچنیا کے صدر نے بوسٹن بم دھماکوں کے چھبیس سالہ مبینہ ملزم تیمور لنگ سارنایف کو ہلاک کرنے کی بنا پر امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ پر الزام لگایا کہ اس نے دونوں بھائیوں کو دہشت گرد بنایا۔ چچنیائی نژاد امریکی نوجوان تیمور لنگ سارنایف بوسٹن کے علاقے واٹر ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ مارا گیا تھا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی انیس سالہ جوہر سارنایف زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گيا تھا جسے پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر گھر گھر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔ چچنیا کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں بھائی امریکہ میں پلے بڑھے ہیں اور ان کے نظریات اسی ملک میں تشکیل پائے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان کے اقدام کی وجوہات کو امریکہ کے اندر تلاش کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲