19 اپریل 2013 - 19:30
اردن ميں حکومت مخالف مظاہرے

اردن کے مختلف علاقوں ميں ہزاروں افراد نے ملک ميں سياسي اصلاحات کے حق ميں مظاہرے کئے -

ابنا: دارالحکومت امان ميں اس سلسلے کا سب سے بڑا مظاہرہ کيا گيا جو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسيني سے شروع ہوا -مظاہرين ملک کے شاہي نظام کے خلاف نعرے لگارہے تھے -مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ سيکورٹي فورس کے ہاتھوں عوام کي سرکوبي کا سلسلہ بند کيا جائے اور ملک سے بدعنواني کو جڑ سے اکھاڑ پھينکا جائے - اسي طرح کے حکومت مخالف مظاہرے الزرقاء ، شرق امان ، اربد شمال ، الکرک اور الطفيلہ علاقوں ميں بھي کئے گئے -اطلاعات ہيں کہ اربد ميں ہونے والے مظاہرے پراردن کي  سيکورٹي فورس نے آنسو گيس کا استعمال کيا اور مظاہرين کو تشدد کا نشانہ بنايا.

.......

/169