ابنا: ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کے ایک اعلیٰ سنی مذہبی رہنماء مولوی عبد الحامد نے مسلمانوں کی کامیابی میں سچائی، ایمانداری اور یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ اسلامی فرقوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات قدرتی ہے اور ان اختلافات کو بر سر طاق رکھکر ہمیں ہر وقت متحد رہنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی برادری کے اندر نظریاتی اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان اختلافات کی وجہ سے قومی یکجہتی میں فرق نہیں آنی چاہئے۔
مولوی عبدالحامد نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی کا راز یکجہتی میں مضمر ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد (ص) کے اصحاب نے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگی میں حقیقی خوشی حاصل کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی مقدس ہدایات پر عمل کرنا اللہ تعالیٰ پر یقین کرنے کو اجاگر کرتا ہے۔
.......
/169