19 اپریل 2013 - 19:30

امريکي حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے شام ميں سرگرم مسلح افراد کو ايک سو ملين ڈالر کي مزيد امداد دينے کا فيصلہ کيا ہے -

ابنا: امريکي حکام نے جمعہ کو اپنے بيان ميں کہا ہے کہ امريکي حکومت جلد ہي شام ميں سرگرم مسلح افراد کو سو ملين ڈالر کي امداد کا نيا پيکج دينے والي ہے جس ميں بعض فوجي سازو سامان بھي شامل ہيں -امريکي حکام کا کہنا ہے کہ وزير خارجہ جان کيري اختتام ہفتہ ترکي ميں ہونےوالے اجلاس ميں شام ميں مسلح گروہوں کے لئے امريکا کي نئي امداد کا باضابطہ اعلان کريں گے - اس سے پہلے امريکي وزير جنگ چک ہيگل نے بھي کہا تھا کہ پنٹاگون نے دوسو فوجيوں کو اردن اور شام کي سرحد پر تعينات کرنے کا فيصلہ کرليا ہے -مارچ سن دوہزار گيارہ سے جب سے شام ميں بدامني شروع ہوئي ہے امريکا اور اس کے مغربي اور عرب اتحادي شام کے صدر بشار اسد کي حکومت کا تختہ الٹنے کي ہر ممکن کوشش کررہے ہيں جس ميں انہيں اب تک ناکامي کا منہ ديکھنا پڑا ہے.ان ملکوں کے ذريعے دہشتگردوں کي کھلي حمايت کے نتيجے ميں شام ميں ہزاروں بے گناہ شہري مارے گئے ہيں.

.......

/169